تحریب کاری کا کوئی عنصر شامل نہیں،ایسے نشانات ملے ہیں کہ انجن یا بوگی میں فنی خرابی ہوئی ‘ رانا ثنا اللہ خان،سانحہ گوجرانوالہ پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی حتمی رپورٹ ایک دو روز میں آجائیگی‘ وزیر قانون پنجاب

ہفتہ 4 جولائی 2015 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 جولائی۔2015ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ سانحہ گوجرانوالہ پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی حتمی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی ،ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں دہشتگردی یادھماکہ قرارنہیں دیاگیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر قانون نے کہا کہ ٹرین کے انجن سے کوئی ایسی چیز ٹکرائی جس کی وجہ سے حادثہ ہوا اور3،4سو گز دور سے ایسے نشانات بھی ملے ہیں کہ انجن یا بوگی میں فنی خرابی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے پیش آیااورٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں دہشتگردی یادھماکہ قرارنہیں دیاگیا ۔