گوجرانوالہ ریل حادثے کی کوئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش نہیں کی گئی،اہم اور حساس معاملے میں قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے‘ ریلوے ترجمان

ہفتہ 4 جولائی 2015 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 جولائی۔2015ء) پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ریل حادثے کی کوئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں میڈیا کے ایک حصے میں آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں ریلوے ٹریک اور پل میں کوئی نقص نہیں پایا گیا۔ ترجمان ریلوے نے اپیل کی کہ اس اہم اور حساس معاملے میں قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :