لیاقت بلوچ کا بول ٹی وی کے فیصل عزیز کے والد اور ایکسپریس ٹی وی کے فیصل حسین کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ہفتہ 4 جولائی 2015 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے نیوز چینل ”بول“ کے بیورچیف فیصل عزیز سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ان کی والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔علاوہ ازیں لیاقت بلوچ نے ایکسپریس ٹی وی کے بیورو چیف فیصل حسین سے بھی فون پر بات چیت کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر دلی ِ تعزیت کا اظہار کیا ۔لیاقت بلوچ نے مر حو مہ کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :