سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے لاڑکانہ سرکٹ ہاوٴس اور ڈسٹرکٹ کونسل میں قائم اپنے کیمپ آفس میں شہریوں کے مسائل سنے

پورے سندھ میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کاروائیوں اور دہشتگردی کے واقعات پر کنٹرول کیا گیا ہے۔سہیل انورسیال

ہفتہ 4 جولائی 2015 23:06

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے ہفتہ کو لاڑکانہ سرکٹ ہاوٴس اور ڈسٹرکٹ کونسل میں قائم اپنے کیمپ آفس میں شہریوں کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کے مسائل اولین ترجیح کے بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر داخلہ سندھ نے غلام اکبر لغاری، ڈی سی جاوید جاگیرانی، ایس ایس پی کامران نواز سمیت متعلقہ افسران کو ہدایات دی کہ عوام کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کو فوری طور ریلیف مل سکے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ پورے سندھ میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کاروائیوں اور دہشتگردی کے واقعات پر کنٹرول کیا گیا ہے اور سندھ کے اندر ایماندار پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے جس کے باعث امن امان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اغوا برائے تعاون کے واقعات نہیں ہوئے ہیں جبکہ کراچی کے اندر جواء، منشیات سمیت سماجی برائیوں کا 80 فیصد خاتمہ کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ صوبے کو کرائم فری بنائیں سندھ پولیس میں ٹیلینٹ موجود ہے جرائمہ پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں مثالی ترقیاتی منصوبے بنائے گئے ہیں اور دیہی علاقوں میں رہنے والوں کے لیے وسیع ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے تاکہ وہاں کے رہائشی ان منصوبوں سے مستفید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں اس وقت کوئی بھی شخص مغوی نہیں ہے اور لاڑکانہ پولیس بہتر کام کررہی ہے

متعلقہ عنوان :