Live Updates

وہ اور عمران خان عید الفطر شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ منائیں گے ،ریحام خان

ہفتہ 4 جولائی 2015 23:06

وہ اور عمران خان عید الفطر شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ منائیں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ اور عمران خان عید الفطر شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ منائیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنماء فیصل واڈوا کی راہائش گاہ پر اسٹریٹ چلڈرن کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح سیاست نہیں بلکہ فلاحی سرگرمیاں ہیں سٹرکوں پر موجود بے سہارا بچے بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں ان بچوں کو تعلیم صحت سمیت کوئی سہولیات حاصل نہیں ہیں ۔

ہمیں ان بچوں کو معاشرے کا باعزت شہری بنانا ہوگا اور ان کی بحالی کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ان بچوں کی بحالی کا مرکز قائم کر رہی ہوں جس کا افتتاح جلد ہوگا۔ان بچوں کی بحالی کے مراکز پورے ملک میں قائم کئے جائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :