وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا راولپنڈی میں نیٹکو بس سٹینڈ کا اچانک دورہ ،مسافروں سے مسائل دریافت کیے

مسافرں کی جانب سے بس سٹینڈ میں سہولیات کی کمی کا نوٹس ، نیٹکو انتظامیہ کو بہتر انتظارگاہ بنانے کی ہدایت

ہفتہ 4 جولائی 2015 23:05

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پنڈی میں موجود نیٹکو بس سٹینڈ کا اچانک دورہ کر کے مسافروں سے انکے مسائل دریافت کیے ۔وزیر اعلیٰ مسافرں کی جانب سے بس سٹینڈ میں سہولیات کی کمی کا نوٹس لیسے ہوئے نیٹکو انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر مسافروں کے بہتر انتظارگاہ کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مسافروں کی جانب سے سکردو مینجر کے حوالے سے شکایات موصول ہونے پر نیٹکو حکام کو سکردو منیجر کی جواب طلبی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکردو سے پنڈی نیٹکو بسوں کی بروقت روانگی یقینی بنایاجائے ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گانھچے کے مسافروں کی بسوں کے کمی کے حوالے سے شکایت پر متعلقہ حکام کو ہدیت کی کہ گانچھے کے لیے اضافی بس سروس کا آگاز کیا جائے تاکہ دور دراز کے مسافروں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مسافر بسوں میں سہولیات کا جائیزہ لیا اور ہدایت کی کہ بسوں کی حالت مذید بہتر بنائی جائی۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اسلام آباد میں نیٹکو ہیڈآفس کا دورہ کیا اس موقع پر نیٹکو حکام نے وزیر اعلیٰ کو ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔نیتکو سروس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے e-ticktingسسٹم کا اغاز کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔اس موقع پر اوزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ گلگت سے اسلام آباد کے لیے بھی فوری e-tickting کا آغار کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :