پاک فضائیہ کی کارروائیوں نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ‘امید ہے جلد دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائیگا‘قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے ‘ دہشتگردی کی عفریت سے ملک کو نجات دلانے کیلئے پر عزم ہیں

وزیراعظم نوازشریف کی ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ملاقات میں بات چیت

ہفتہ 4 جولائی 2015 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی کارروائیوں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور امید ہے جلد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا‘قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے ‘ دہشتگردی کی عفریت سے ملک کو نجات دلانے کیلئے پر عزم ہیں ۔ وہ ہفتہ کو یہاں ایئر چیف مارشل سہیل امان سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نوازشریف نے ضرب عضب کے دوران پاک فضائیہ کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کو بھی سراہا، وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کی کارروائیوں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور امید ہے جلد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے ‘ دہشتگردی کی عفریت سے ملک کو نجات دلانے کیلئے پر عزم ہیں۔