سیکیورٹی اہلکاروں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3شرپسند گرفتار کرلئے

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:52

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر سریاب کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3شرپسندوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو حساس اداروں کے اہلکاروں نے سریاب کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کچھ دن پہلے سیٹلر وں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے گرفتار افراد کافی عرصے کوئٹہ شہر میں مختلف وارداتیں کرتے رہے ہیں گرفتار افراد سے ایک عدد پستول بھی برآمد کرلی ۔ تینوں شرپسندوں کو مزید کارروائی کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔