شہداء بدر کی سیرت امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے،نعیمین ایسوسی ایشن

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکز ی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی اورمرکزی جنرل سیکرٹری پیرسید شہباز احمد سیفی نے کہا ہے کہ شہداء بدر کی سیرت امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے۔غزوہ بدر باطل ، طاغوتی اورسامراجی قوتوں کیخلاف ڈٹ جانے کادرس دیتاہے۔ نبی کریم کے اُن 313 ساتھیوں نے جانثاری کی لازوال داستان رقم کی اوردنیا کو یہ بتایا کہ تعداد اگر کم بھی ہوتوپختگی ایمان مسلمانوں کابہت بڑا ہتھیارہے۔

(جاری ہے)

اہل سنت تنظیمیں یوم بدر کے موقع پر آپریش ضرب عضب کے دوران شہید ہونے والے نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔اورہم یوم بدر پر یہ عزم کرتے ہیں کی اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزیوم بدر کے موقع پرنعیمین سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزیدکہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے ،امن کے قیام اورسیاسی استحکام کیلئے جنرل راحیل شریف کے جرأت مندفیصلوں پر انہوں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔