چائنا کٹنگ مافیا اور کرپشن مافیا کے خلاف ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں،کراچی آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کاپارٹی عہدیداروں سے خطاب

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ چائنا کٹنگ مافیا اور کرپشن مافیا کے خلاف ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں کراچی آپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہیںآ خری دہشت گرد کے خاتمے تک اسے جاری و ساری رکھا جائے ہم کسی صورت اپنے اداروں کی بے توقیری کی حمایت نہیں کریں گے ۔ وہ ہفتہ کو یہاں مردان ہاؤس میں کراچی تما م ضلعی صدور و جنرل سیکریٹریز کا اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ، نائب صدور حاجی اورنگ زیب بونیری اور سلیم خان جدون بھی موجود تھے تمام تر مصائب و خطرات کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی کارکنان بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کمیٹی قائم کردی گئی ہے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تمام اضلاع اپنے اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کروادیں کمیٹی کی سربراہی صوبائی جنرل سیکریٹری یونس کریں دیگر ممبران میں صوبائی نائب صدور سلیم جدون،حاجی اورنگ زیب بونیری تمام ضلعی صدور ر جنرل سیکریٹریز ہوں گے شہر میں پانی اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے حوالے سے انتہائی سنگین صورت حال کا سامنا ہے خاص طور پر پختون اکثریتی آبادیوں میں صحت و صفائی کی صورت حال انتہائی سنگین ہے صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر عید الفطر کے بعد اے این پی بھر پور احتجاجی تحریک کا اعلان کرے گی انہوں نے مذید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ہر متعلقہ ذمہ دار تک عوام کی آواز پہنچائیں گے مسائل کے حل کے لیے اقدام نہ اٹھانے پر بھر پور عوامی احتجاج کیا جائے گا کارکنا ن اپنی تیاریاں شروع کردیں۔