جھوٹے مقدمات میں سزائیں دہشت گردی کا سبب بنتی ہیں،بے گناہ افرادکو جھوٹے مقدمات میں ہونے والی سزاوٴں کابوجھ وزیراعلیٰ پنجاب کے کندھوں پرہے،ا مولانا عبدالغنی کی سزا کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے

اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمداحمدلدھیانوی کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمداحمدلدھیانوی نے کہاکہ جھوٹے مقدمات میں سزائیں دہشت گردی کا سبب بنتی ہیں،بے گناہ افرادکو جھوٹے مقدمات میں ہونے والی سزاوٴں کابوجھ وزیراعلیٰ پنجاب کے کندھوں پرہے،اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالغنی کی سزا کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے،ان خیالات کا اظہار مرکز اہلسنت میں اجلاس سے خطاب کے دورا ن کیا انہوں نے کہاکہ اہلسنت والجماعت دہشت گردی پر لعنت بھیجتی ہے،مولانا عبدالغنی ایک پرامن اور بے ضرر انسان ہیں،جماعتی تاریخ میں ان پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ نہیں ہے،سانحہ پشاور کے بعد اہلسنت والجماعت کے وفد کے ہمراہ مولانا عبدالغنی نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا ،شہداء کے گھروں میں تعزیت کے لیے گئے ،زخمیوں کی عیادت کی،شہداء پشاور والوں سے اظہاریکجہتی کے لیے پشاورپریس کلب میں سیمینار کیا،پشاور سے واپس آنے پر رات کو پولیس نے مولانا عبدالغنی کو گھر سے گرفتارکرکے ایک جھوٹا اور من گھڑت مقدمہ درج کیا،جس پر عدالت نے تین سال کی سزا سنادی ہے ،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،بے گناہ افراد کو دہشت گرد بناکر سزادینا سب سے بڑی دہشت گردی اور ظلم ہے،حکومت کے یہی ہتھکنڈے ہیں جن کی وجہ سے دہشت گرد جنم لیتی ہے،علامہ لدھیانوی نے مزید کہاکہ جھوٹی سزائیں دلواکر پنجاب حکومت اپنا سیاسی راستہ صاف کرنا چاہتی ہے،مولانا عبدالغنی کی سزا کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ کی طرف جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :