5 جولائی ہماری قوم کا سیاہ ترین دن ہے: سابق صدر آصف زرداری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2015 22:44

5 جولائی ہماری قوم کا سیاہ ترین دن ہے: سابق صدر آصف زرداری
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جولائی 2015 ء) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ 5 جولائی ہماری قوم کا سیاہ ترین دن ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ5 جولائی ہماری قوم کا سیاہ دن ہے۔

(جاری ہے)

5 جولائی کو منتخب وزیر اعظم کی حکومت کا تختہ الٹا گیا اورمنتخب وزیر اعظم کو پھانسی دے کر آئین پامال کیا گیا۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دیا گیا اور ذاتی مذموم عزائم کے حصول کیلئے مذہب کا استعمال کیا گیا جبکہ نام نہاد جہاد قوم کی تباہی کا سبب بنا۔

متعلقہ عنوان :