رواں سال اسلام آباد میں جرائم میں 40 فیصد کمی آئی ہے: آئی جی اسلام آباد طاہر عالم

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2015 22:39

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جولائی 2015 ء) آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کا کہنا ہے کہ رواں سال اسلام آباد میں جرائم میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات آئی جی اسلام آباد طاہر عالم نے دعوی کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رواں سال میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔پہلے 6 ماہ میں قتل کی کل 62 جبکہ اغوا برائے تاوان کی کل 8 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔