راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ،15ملزمان گرفتار

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:32

راولپنڈی۔04 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے15ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ روات پولیس نے عرفان مسیح سے 520گرام چرس، شاہد سے 510گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے نعیم اللہ سے 250گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے محمد یاسین سے 510گرام چرس، تھانہ کینٹ پولیس نے شہزاد احمد سے 200گرام چرس، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے سلیمان بٹ سے 130گرام چرس، حارث سے120گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے اصغر سے20لیٹر کھلی شراب، تھانہ ویسٹریج پولیس نے محمد سلیم سے03لیٹر کھلی شراب، تھانہ مری پولیس نے عثمان سے 01عدد پستول30بور معہ02روند،تھانہ گوجرخان پولیس نے شہزاد احمد سے 01عدد پستول30بور معہ40روند،تھانہ پیرودھائی پولیس نے وقار احمد سے 01عدد پستول30بور معہ02روند،حذب اللہ سے 01عدد پستول30بور معہ05روند،تھانہ وارث خان پولیس نے خاور شاہ سے 01عدد پستول30بور معہ03روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے محبوب الرحمن کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابوکرکے اس کے قبضہ سے کمپریشر مشین ،12عدد چھوٹے سلنڈر اور 01عدد بڑا سلنڈر برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :