گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2015 22:06

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جولائی 2015 ء) گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل گوجرانوالہ میں پاک فوج کے دستے کو لے کر جانے والی خصوصی ٹرین کو پیس آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹرین کی ایک مسافر بوگی کا پہیہ پل سے پہلے ہی پٹڑی سے اتر گیا تھا۔

ٹرین ڈرائیور نے حادثے سے بچنے کیلئے ایمرجنسی بریک لگایا ہوگا جس سے انجن کا ایک پہیہ بھی ٹریک سے اتر گیا۔

(جاری ہے)

مسافر کوچ اور انجن کا پہیہ پٹڑی سے اترنے کے باعث ٹرین اپنا توازن کھو بیٹھی جس کے بعد انجن پٹڑی سے اتر گیا اور پتڑی توڑتا ہوا الٹ کر نہر میں جاگرا جس جے بعد مسافر کوچز بھی ایک کے بعد ایک نہر میں جاگریں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریلوے ٹریک اور پل کا خستہ حال ہونا بھی حادثے کا سبب بنا۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بچ جانے والے اسسٹنٹ ڈرائیور اور فوجی جوان کے بیان ریکارڈ کیے ہیں جبکہ پاک فوج کے فارنزک ماہرین نے ٹریک، انجن اور متاثرہ کوچز کے نمونے حاصل کیے ہیں اور ان کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔