پمزہسپتال شعبہ بالغاں ایمر جنسی میں گیسٹرو کے2850 مریضوں کا علاج

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پمزہسپتال شعبہ بالغاں ایمر جنسی نے2850گیسٹرو کے مریضوں کا علاج کیا، یکم رمضان سے 15رمضان تک پانی کی کمی کا شکار مریض تھے، پانی کی کمی کا شکار ہونے والے پانچ فیصد مریضوں کو پمز ہسپتال میں داخل کیا گیا جو کہ زیادہ تر سہری یا افطاری میں آئے، بچوں کی ایمر جنسی میں 1425 بچوں کو یکم رمضان سے ان کا علاج کیا گیا، ان میں دس فیصد بچے پانی کی کمی کا شکار تھے، ان سے کہا گیا کہ ابلا ہوا پانی ٹھنڈا کر کے پیئے، بازار کی چیزوں سے پرویز کریں، سموسے اور پکوڑے نہ کھائیں، دوبارہ کھانا گرم کر کے سہری اور افطاری نہ کھایا جائے بلکہ تازہ کھانا کھایا جائے،جب کے آ جائے یا ڈائریا شروع ہو تو او آر ایس کا فوراً استعمال شروع کر دیں ، لیکن آج تک کوئی اموات نہیں ہوئی۔