شاہ سلمان بن عبد العزیز مدینہ منورہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جدہ واپس پہنچ گئے

مسجد نبوی میں توسیع کا کام جاری رکھا جائے: شاہ سلمان

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:04

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز مدینہ منورہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جدہ واپس پہنچ گئے دورے مدینہ منورہ کے دوران انہوں نے کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جن میں پرنس محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایرپورٹ کے نیے منصوبے کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان اور سربرا ہ محکمہ شہری دفاع سلمان الھمدان بھی موجود تھے ،اس سے قبل شاہ سلمان نے روضہ رسول صلعم پر حاضری دی اور نوافل اداکیے ، شاہ سلمان نے مسجد قباء کا دورہ بھی کیا اور نوافل اداکیے،قیام کے دوران انہوں نے امیر نایف اعلامی سنہ ایوارڈ اور حفظ حدیث کے مقابلے کی تقریب کی سرپرستی بھی کی ، خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے مسجد نبوی کے توسیعی منصوبے کا جایزہ بھی لیا اور مسجد حرم مکہ مکرمہ کے ساتھ مسجد نبوی کی توسیعی منصوبے پر کام تیزی کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ حکومت الحرمین الشریفین کے توسیعی منصوبوں پر کام جاری رکھنے کے ساتھ پوری دنیا میں مسلمانوں اور اسلام کی خدمت کے منصوبوں پر کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کے باسیوں اور زائرین روضہ رسول کی خدمت اور فلاح بہبود کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔شاہ سلمان نے ان خیالات کا اظہار مسجد نبوی کے توسیعی پروجیکٹ پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لینے کے بعد کیا۔

گذشتہ روز معاون وزیر خزانہ محمد بن حمود اور توسیعی منصوبے کے دیگر ذمہ داران نے شاہ سلمان کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی توسیع کے حوالے سے اب تک مکمل ہونے والے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔*شاہ سلمان کو مسجد نبوی کی توسیع کے علاوہ جامع مسجد قباء کی توسیع، دارالھجرہ پروجیکٹ کے تحت 100 رہائشی اور کمرشل اپارٹمنٹس کی تعمیر کی تکمیل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

مدینہ منورہ میں دارالھجرہ پروجیکٹ کا آغاز سابق فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے دور میں ہوا تھا جسے اب مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے لیے رہائشی مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے لیے سڑکوں کا قیام، زائرین روضہ رسول کے ھجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات، توسیع مسجد نبوی اور دیگر مقدس مقامات کی توسیع کے دوران متاثر ہونے والے شہریوں کی بحالی اور آباد کاری اور مدینہ منورہ میں بین الاقوامی کانفرنس سینٹر کے قیام جیسے منصوبوں کے بارے میں بھی شاہ سلمان کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا