Live Updates

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کا ہنگامی اجلاس

صوبائی حکومت کے تحت ٹی 20کرکٹ فائنل میچ کے اختتام پرماہ رمضان المبارک میں موسیقی ،ناچ گانے کے پروگرام کیخلاف سخت احتجاج کی کال دیدی گئی

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے گزشتہ روزاپنے ہنگامی اجلاس میں ایف سی کی اشتراک پرصوبائی حکومت کے تحت ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں جاری ٹی 20کرکٹ کے فائنل میچ کے اختتام پرماہ رمضان المبارک میں موسیقی ،ناچ گانے کے پروگرام کیخلاف سخت احتجاج کی کال دی کوئٹہ شہرمیں 120یونٹوں کے سینکڑوں کارکنوں کوافطار کے بعدایوب اسٹیڈیم کارخ کرنے کیلئے بھرپورتیاریوں کی ذمہ داری سونپی گئی ایوب اسٹیڈیم کے تمام راستوں کوبلاک کرنے اورپروگرام کے اندرہنگامہ آرائی کرنے اورمین چوکوں اورچوراہوں پرٹائرجلاکراحتجاج کرنے کیلئے یونٹوں کے سطح پررضاکاروں کوتربیت دی گئی اس اثناء میں ڈی سی کوئٹہ نے ضلعی جماعت کی قیادت کے ساتھ رات گئے رابطے شروع کئے اورحکومت کے ساتھ اس مسئلے پرمذاکرات کنرے پراصرارکیاجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی نے 4جون کوصبح10بجے ضلعی دفترمیں ضلعی کابینہ کاہنگامی اجلاس طلب کرکے تازہ صورتحال پرمشاورت کی اجلاس میں طے ہواکہ مذاکرات کی صورت میں اگرکرکٹ میچ کے ضمن میں فحاشی وعریانی اورڈانس گانے کے پروگرام بند کرنے پرحکومت آمادہ ہوئی توجمعیت علماء اسلام احتجاج کی کال واپس لیگی بصورت دیگرسخت احتجاج کیاجائیگااس طرح اجلاس میں ضلعی امیرمولاناولی محمدترابی کی قیادت میں حکومت اورایف سی کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی میں مولوی حبیب اللہ مینگل،مولوی محمدسلیم ،حاجی نورگل خلجی،قدرت اللہ اوررحیم الدین ایڈووکیٹ شامل تھے مذاکراتی کمیٹی نے ڈی سی آفس میں ڈی سی کوئٹہ محمدداؤدخلجی اورایف سی کمانڈنٹ کرنل سجاد،اے ڈی آئی ایس آئی بابرخلجی اورسابق ڈی سی سرداررفیق ترین شامل تھے مذاکرات اڑھائی گھنٹے تک جاری رہے کافی بحث کے بعدرمضان المبارک کاتقدس بحال رہیگا دیگرتمام موسیقی ،ناچ گانے کے پروگرام ملتوی کردئیے گئے اس طرح حکومت اورایف سی حکام کی جانب سے رمضان المبارک کے تقدس کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام کے موقف کی تائیدکی گئی اورجے یوآئی نے اس کے بعداپنااحتجاجی کال واپس لے لی اورکارکنوں کوتاکیدکی کہ وہ پرامن رہے رات تراویح کے بعدسینکڑوں کارکنوں نے ضلعی دفترآکرضلعی قیادت کوکامیاب مذاکرات پرمبارکباد دی مولاناولی محمدترابی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ شہرمیں فحاشی وعریانی کیخلاف جمعیت علماء اسلام کے تحریکوں کی ایک طویل فہرست ہے اس مقدس ماہ میں ایک مسلمان رمضان المبارک کے تقدس کی پامالی کاسوچ بھی نہیں سکتا انہوں نے کہاکہ جمعیت نے جس طرح شہرمیں امن وامان کی بحالی کیلئے ہمیشہ مثبت پالیسی اختیارکی اسی طرح حکومت بھی شہرمیں عریانی وفحاشی کیخلاف ہمارے مثبت اقدام کی قدرکریں انہوں نے کہاکہ ایف سی امن وامان کی بحالی کیلئے اقدامات کریں لوگوں کوبلاوجہ ہراساں کرنا،تنگ کرنااورموسیقی پروگرام بناناچھوڑدیں ہم کسی کومشکل میں نہیں ڈالتے لہذاء حکومت عوام کی بحالی اورخوشحالی کیلئے کام کریں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کسی قسم کی اقدامات نہیں کررہی رمضان المبارک میں بے ہودہ پروگراموں کی انعقاد پرتوجہ دیکرعوام کاتوجہ ہٹاناچاہتی ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کوریلیف فرہام کریں لوگوں کوسکون کیلئے ناچ گانے نہیں دووقت کی روٹی اوررات گزارنے کیلئے سایہ چاہئے انہوں نے کہاکہ انتظامیہ مسلمانوں کالشکرشمارکیاجاتاہے لہذاء اسلامی لشکرمذاکرات ختم کرنے کیلئے کرداراداکریں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ایک پرامن دینی سیاسی جماعت ہے لہذاء ہم منکرات کاخاتمہ عوامی قوت اورجمہوریت راہ سے کرناچاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے تمام یونٹوں کے کارکنوں اورتمام مسلمانوں کاشکریہ اداکیاجنہوں نے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی اپیل پرفحاشی اورعریانی کیخلاف احتجاج میں قوت کے ساتھ شرکت کرنے کی ٹھان لی اورجمعیت کے دفترآکرہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے ڈی سی اورانتظامیہ کے دیگراراکین اورایف سی کمانڈنٹ کابھی شکریہ اداکیاجنہوں نے مذاکرات کے ذریعے جمعیت کے مطالبے مان کرناچ گانے کے پروگرام ختم کئے

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات