صارفین بجلی کے غیر ضروری استعمال سے پرہیز کریں: وزارت بجلی و پانی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2015 21:52

صارفین بجلی کے غیر ضروری استعمال سے پرہیز کریں: وزارت بجلی و پانی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جولائی 2015 ء) وزارت بجلی و پانی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ بجلی کے غیر ضروری استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت بجلی و پانی کی جانب سے صارفین کیلئے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت بجلی و پانی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگلے 2 روز میں ملک بھر میں شدید گرمی ہو گی جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ وزارت بجلی و پانی کی جانب سے صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ بجلی کے غیر ضروری استعمال سے پرہیز کیا جائے اور ائیرکنڈیشنز کا کم سے کم استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :