اسلام آباد ،جی نائن حادثہ کا زخمی جاں بحق، کار کی ٹکر اور فائرنگ سے 2افرادزخمی

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) جی نائن حادثہ کا زخمی جاں بحق، کار کی ٹکر سے راہگیر زخمی، فائرنگ سے محمد اعظم نامی شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جی نائن ٹو روڈ کراس کرنے والا شخص تیز رفتار کار کی زد میں کر شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے فوری کراچی کمپنی کی پولیس نے پمز ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے الطاف حسین نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

کراچی کمپنی پولیس نے بیٹے اشفاق حسین کی درخواست پر نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، محکمہ پولیس کی صدر برما ٹاؤن میں چھ ملزمان خالد، غالب، یاسین، خرم و دیگر دو نامعلوم افراد نے اں سے مارنے کیلئے محمد اعظم عرف بلاکو جان سے مارنے کیلئے فائرنگ کی جس سے بلا زخمی ہو گیا ، کھنہ پولیس نے زخمی بلا نامی شخص کو پمز ہسپتال داخل کرا دیا۔ تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف الیون ون میں روڈ کراسنگ پر کار نمبر جی ایل 999 جس کو نا معلوم ڈرائیور چلا رہا تھا نے ٹکر مار دی جس سے لیاقت علی زخمی ہو گیا۔(اح+ش خ)