فوڈ انسپکٹرکا پولیس کے ہمراہ چھاپہ، جعلی مشروبات کی فیکٹری برآمد ، ایک ملزم گرفتار،4فرار، مقدمہ درج

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) فوڈ انسپکٹرکا پولیس کے ہمراہ جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، عرصہ سے چلنے والی غیر قانونی مشروبات کی فیکٹری کورال پولیس سے پوشیدہ یا نوٹوں کی چمک ،شہری پیٹ کی بیماری میں مبتلا، ایک ملزم گرفتار،4فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال کے علاقہ غوری ٹاؤن فیز ون میں عرصہ دراز سے قائم جعلی مشروبات کی فیکٹری جس میں مختلف برانڈ کی بھری ہوئی بوتلیں ،چار مشینیں،13سلنڈر پر فوڈ کنٹرول کے انسپکٹر راجہ محمد اشرف کا کامیاب چھاپہ، مخبر نے فوڈ والوں کو اطلاع دی کہ یہاں پر پولٹری فارم میں جعلی مشروبات کی فیکٹری قائم ہے جس میں جعلی مشروبات کی بوتلیں تیار کر کے اسلام آباد، راولپنڈی کی مارکیٹوں میں سپلائی دی جا رہی ہے، جس رپ فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر پیپسی، سیون اپ اور ڈیو کی تین ہزار سے زیادہ بھری ہوئی بوتلیں اور کافی مقدار میں خالی بوتلوں کے علاوہ مشینیں اور سلنڈر قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سیل کر کے ایک ملزم محمد وقار کو گرفتار کرلیا جبکہ انسپکٹر فوڈ کی درخواست پر تھانہ کورال نے پانچ نامزد ملزمان محمد شاہد، محمد نوید، محمد شہباز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقدمہ درج کرلیاگیا

متعلقہ عنوان :