نیب تحقیقات کے بعد سینئر پولیس افسران کا آئی جی کو فوری عہدہ چھوڑنے کا مشورہ

عہدے کا چارج کسی صورت نہیں چھوڑ سکتا، حیدرجمالی کا دوستوں کو جواب ،بااثر شخصیت کی آئی جی کے موقف کی حمایت

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:48

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد سینئر پولیس افسران کی آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد سینئر پولیس افسران کی آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کی تجویز دی گئی سینئرز پولیس آفیسرز نے آئی جی جمالی کو مشورہ دیاکہ اگر آئی جی سندھ عہدہ چھوڑ کہ اپنے آپ کو تفتیش کے لیئے نیب ٹیم کے سامنے پیش کرتے ہیں تو اچھا قدم ہوگا جبکہ آئی جی سندھ نے اپنے دوستوں کو جواب دیاہے کہ وہعہدے کا چارج کسی صورت نہیں چھوڑ سکتے، نیب مقدمے کو دیکھا جائیگا ۔

دریں اثناء حکومت کی بااثر شخصیت نے آئی جی سندہ کو کسی بھی صورت سیٹ نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابقنیب کی طرف سے چند دنوں میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد موجودہ آئی جی کو کسی بھی صورت گرفتار کرنے کہ فیصلے پر غور شروع کردیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم آئی جی سندھ پر پہلے سے ہی برہم ہیں۔ دو بار ہٹانے کے احکامات دینے کے باوجود پی پی سرکار نے آئی جی سندھ کو بچا لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :