اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے سر آنکھوں پر ، یہ تاثر درست نہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر ایک ٹکے کا کام نہیں ہوا ، تفصیلی رپورٹ آئندہ ہفتے عدالت عالیہ میں پیش کر دی جائے گی ، آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو کاری ضرب لگی، 20000 دہشت گرد ہلاک و زخمی اور 2500گرفتار ہوئے ،ممنوعہ تنظیموں کے 8111 کارکنوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا، کامبنگ آپریشنز میں 60420 گرفتاریاں کی گئیں، 3019 خفیہ اطلاعات پرمبنی آپریشن کیے گئے ،کراچی آپریشن سے دہشتگردی اور جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے حالات میں بہت بہتری آئی ہے، ترجمان وزارتِ داخلہ کا وضاحتی بیان
ہفتہ 4 جولائی 2015 21:48
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) وزارت داخلہ نے کہاہے کہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے سر آنکھوں پر مگر یہ تاثر درست نہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر ایک ٹکے کا کام بھی نہیں ہوا ، این جی اوز اور ان کی فنڈنگ نہ تو نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار میں ہے نہ ہی ان کا نیشنل ایکشن پلان کے کسی نکتے میں کوئی ذکر ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کی ایک تفصیلی رپورٹ آئندہ ہفتے عدالتِ عالیہ میں پیش کر دی جائے گی ، آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور ان کی صلاحیت پر کاری ضرب لگائی گئی ہے ،اس میں اب تک 20000 دہشت گرد ہلاک و زخمی اور 2500گرفتار ہوئے ،اب تک 54376 کامبنگ آپریشن ہو چکے ہیں ،ا ن کے نتیجے میں 60420 گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں،اب تک 3019 خفیہ اطلاعات پرمبنی آپریشن کیے گئے ہیں اور 1388 خفیہ معلومات کا تبادلہ ہوا،ممنوعہ تنظیموں کے 8111 کارکنوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالا جا چکا ہے اور ان میں سے 1026 کے خلاف باقاعدہ کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،کراچی میں آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردی اور جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے حالات میں بہت بہتری آئی ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.