ڈی سی او محمد عثمان کا با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی اور دہلی گیٹ رمضان بازار کا دورہ

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او لاہور نے منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ،کو الٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔انہوں نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیااور خود مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کروائی۔

ڈی سی او لاہورنے ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو منڈی میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کر نے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے دہلی گیٹ رمضان بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازارمیں فروخت کی جانے والی سبزیوں،پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور ریٹس کو چیک کیا۔انہوں نے بازار میں آئے ہوئے صارفین سے بات چیت کی اور ان سے رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے متعلق دریافت کیا۔ڈی سی او لاہو رنے رمضان با زار میں کیے جانے والے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ڈی سی او لاہور کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :