5جولائی 1971کا دن تاریخ میں ہمیشہ سیاہ حروف سے لکھا جائے گا جب ایک ڈکٹیٹر نے طاقت کے نشے میں جمہوریت پر شب خون مارا،نجمی عالم

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم نے کہاہے کہ 5جولائی 1971کا دن تاریخ میں ہمیشہ سیاہ حروف سے لکھا جائے گا جب ایک ڈکٹیٹر نے طاقت کے نشے میں جمہوریت پر شب خون مارا۔تاریخ کے اُس سیاہ ترین دن ملک میں انتہا پسندی ،کرپشن اور دہشت گردی کا جو بیج بویا گیا وہ اب تناور درخت بن چکا ہے جس کے زہر سے کوئی محفوظ نہیں رہا۔

(جاری ہے)

اس دن عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹا گیا جس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے نیوکلیئر پروگرام دیا ،صنعتی خود کفالت کیلئے اسٹیل مل دیا، جبکہ ڈکٹیٹر ضیا نے ملک و قوم کو منشیات، اسلحہ اور طالبان دہشت گردوں کے تحفے دیئے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس سیاہ ترین دن کی مذمت میں کل بروز اتوار پیپلز سیکریٹریٹ میں4بجے یوم سیاہ منائے گی۔ جس میں ضلعی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :