چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے مجموعی طور پر56سنگل اور 19ڈویڑن بنچز تشکیل دے دیئے

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر56سنگل اور 19ڈویڑن بنچز تشکیل دے دیئے ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک کی ہدایت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی روسٹر جاری کر دیا جس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے 11ڈویڑن اور38سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے تین ڈویڑن اور چھ سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے نو سنگل اور چار ڈویڑن بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویڑن اور تین سنگل بنچز بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔ نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت بھی کریں گے۔عدالتی چھٹیوں کے باعث خصوصی بنچز تشکیل نہیں دئیے گئے تاہم چھٹیوں کے باوجود عدالت عالیہ کے ججز رضاکارانہ طور پر مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔