پاکستان اور امریکہ باہمی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں، نواز شریف

دونوں ممالک جمہوریت اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں شراکت داری اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں، امریکی یوم آزادی پر اوبامہ کو مبارکباد کا خط

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ کی یوم آزادی کے موقع پر امریکی صدر براک اوباما کو خط لکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خط میں امریکی صدر اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ جمہوریت اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں اور باہمی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مزید کہا کہ امریکہ سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری اور تعلقات کو مزد مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں امریکہ اور پاکستان جمہوریت آزدی اور انسانی حقوق پر یقین رکھتی ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتے کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔ `