پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آج ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں احتجاجی تقاریب اور سیمینارز منعقد ہونگے

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:12

اسلام آباد /جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 5جولائی اتوار کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی تقاریب اور سیمینارز منعقد ہونگے جبکہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھی خصوصی پروگرام نشر ہو نگے۔

(جاری ہے)

5جولائی 1977ء کو پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل ضیاء الحق نے پیپلز پارٹی کے قائد اور منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ جما لیا تھا اور ملک میں مارشل لاء نافذ کر کے خود چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بن گئے۔

جنرل ضیاء الحق نے قوم سے 90دنوں میں انتخابات کروانے کا وعدہ کیا جو کہ بعد میں گیارہ برس تک محیط رہا اس دوران پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کے علاوہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہر ظلم روا رکھا گیا کوڑوں سے لے کر پھانسیوں تک سزائیں دی گئیں بقول پی پی پی کارکنان کے اس دور سیاہ میں صحافیوں سے لے کر نابینا خاتون تک کو بھی کوڑے مارے گئے اس وجہ سے پیپلز پارٹی ہر سال 5جولائی کو یوم سیاہ مناتی ہے ۔`

متعلقہ عنوان :