کرسی اور کمیشن کی سیاست نے ملک تباہ کر دیا ہے،عید کے بعد دما دم مست قلند ر ہو گا‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل

ٹرین حادثہ ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی کانتیجہ ہے،تحقیقات کر کے غفلت برتنے والوں کو کڑی سزا ئیں دی جائیں‘ صاحبزادہ حامد رضا

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہاہے کہ کرسی اور کمیشن کی سیاست نے ملک تباہ کر دیا ہے،عید کے بعد دما دم مست قلند ر ہو گا،ٹرین حادثہ ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی کانتیجہ ہے،ٹرین حادثہ کی فوری اور جامع تحقیقات کر وائی جائیں اور غفلت برتنے والوں کو کڑی سزا ئیں دی جائیں،موجودہ حکومت نے اپنے دور میں بجلی کا ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا ،اربوں روپے کے قرضے معاف کروانے والے معاشی دہشتگردوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے ،جنرل راحیل شریف قومی ہیرو بن چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت فوج اور رینجرز کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔

(جاری ہے)

60لاکھ بچوں کا سکول نہ جانا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔پاکستانی حکمران بھارت پر عالمی پابندیوں کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔

اسلام کے پیغام محبت کو پھیلانے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں چور چوکیدار بن چکے ہیں۔سپریم کورٹ کے ججوں کے ریمارکس نے حکومتی کارکر دگی کا پول کھول دیا ہے۔ایشیائی ممالک کو مغرب کے استحصالی معاشی نظام سے نجات کیلئے اپنا الگ مالیاتی نظام بنانا ہو گااور ڈالر پر انحصار ختم کرنا ہو گا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ معاشرے میں حلال اور حرام کی تمیز کا ختم ہوتا رجحان المیہ بن چکا ہے۔اسلام انسان کے مادی اور روحانی دونوں تقاضوں کی تکمیل کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :