(ن) لیگ، تحریک انصاف جوڈیشل کمشن کا میڈیا ٹرائیل بند کریں‘ جے یو پی

سیاسی حربہ تسلیم کرنے کے بعدعمران خان 35 پنکچر کے بیان قوم سے معافی مانگیں‘پیر اعجاز ہاشمی

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) جمعیت علما پاکستا ن کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی نے کہا ہے کہ انتخابات 2013ء میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمشن کو آزادی سے کام کرنے دیا جائے، میڈیا ٹرائیل کا مطلب عدالتی امور میں مداخلت کے مترادف ہوگا جو کہ بدقسمتی سے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف دونوں ہی جاری رکھے ہوئے ہیں جو بندہونا چاہیے ،عمران خان کو 35 پنکچر کے بیان کو سیاسی حربہ تسلیم کرنے کے بعد اس پر قوم سے معافی بھی مانگ لینی چاہیے۔

جے یو پی کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سیاست کو مذاق بنانے کی بجائے سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ دھرنا سیاست کے بانیوں نے جو بازاری اورجھوٹ پر مبنی زبان استعمال کی ہے ،انہیں اس پر شرمندہ ہونا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان نے 35۔پنکچر کے بیان کو سنی سنائی بات کو بغیر تحقیق کے باربار تقریروں میں دہرانے کے بعد انہیں اپنے دعووں پر نظر ثانی کرنی چاہئے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے اس کے علاوہ مزیدکتنے جھوٹ بولے۔ اس لئے کہ قرآن مجید میں بھی واضح ہدایت موجود ہے کہ بغیر تحقیق کے کوئی بات نہ کہوورنہ تمہیں ندا مت اٹھانا پڑے گی۔ اب جبکہ عمران خان نے اسے سیاسی بیان مان لیا ہے تو اس پر معافی بھی مانگ لیں ۔

متعلقہ عنوان :