دس ، پچاس، سو اور ہزار والے پرانے ڈیزائن والے نوٹ کی قانونی حیثیت یکم دسمبر2016سے ختم ہوجائیگی

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) دس ، پچاس، سو اور ہزار روپے والے پرانے ڈیزائن والے نوٹ کی قانونی حیثیت یکم دسمبر2016ء سے ختم ہوجائے گی ۔ اس سلسلہ میں وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام باقی رہ جانے والے دس، پچاس، سو اور ہزار روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔ پانچ روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے پانچ سو روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔بینک دولت پاکستان نے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ کی سیریز جاری کی تھی جس کا آغاز 2005ء میں بیس روپے مالیت کے بینک نوٹ کے اجرا سے ہوا تھا اور اس کا مقصد بینک نوٹوں کی سکیورٹی ، پائیداری اورمعیار میں بہتری لانا تھا۔