نیب نے سندھ کے بعد پنجاب میں بھی لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا

نیب کے طلب کرنے پر ایل ڈی اے نے سات بڑی غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کاریکارڈ حوالے کر دیا لاہور سمیت شیخوپورہ ،قصور،ننکانہ کی ہاؤسنگ اسکیموں کی فہرست بھی تیار کرلی گئیں ہیں،ٹاؤن پلانرز نے تبادلے کرانا شروع کردیئے

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) قومی احتساب بیورو نے نے سندھ کے بعد پنجاب میں بھی لینڈ مافیا کا احتساب شروع کردیا،ایل ڈی اے نے سات بڑی غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کاریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا ۔لاہور سمیت شیخوپورہ ،قصور،ننکانہ کی ہاؤسنگ اسکیموں کی فہرست بھی تیار کرلی گئیں ہیں،ان اضلاع میں تعینات ٹاؤن پلانرز نے بھی اپنے تبادلے کرانا شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے نیب حکام کے طلب کرنے پر ایل ڈی اے نے ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ حوالے کے حوالے کر دیاگیا اوران اسکیموں کے مالکان با اثرسیاسی شخصیات ہیں۔جن ہاسنگ اسکیموں کاریکارڈ نیب نے تحقیقات کے لیے حاصل کیا ہے ان میں گلشن لاہور ، پارک ویو، گرین سٹی، پیراگون، لیک سٹی، ایڈن ہاؤسنگ اسکیم ،خیابان امین شامل ہیں۔ مزید بتایاگیا ہے کہ نیب کی طرف سے ریکارڈ طلب کرنے پرایل ڈی اے میں ڈپیوٹیشن پرآنے والے ایک ڈائریکٹر نے بیرون ملک علاج کرانے کے نام پر چھٹی مانگ لی ہے ۔ لاہور سمیت شیخوپورہ ،قصور،ننکانہ کی ہاؤسنگ اسکیموں کی فہرست بھی تیار کرلی گئیں ہیں،ان اضلاع میں تعینات ٹاؤن پلانرز نے بھی اپنے تبادلے کرانا شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :