Live Updates

بلاول بھٹو کاپارٹی کی ساکھ بحال کرنے کے لیے خود عملی طور پر سرگرم ہونے کا فیصلہ

عید الفطر کے بعد مہنگائی خصوصاً لوڈ شیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر آنے کی بھرپور کال دی جا سکتی ہے دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے بڑھانے پر بھی غور شروع ،حتمی فیصلہ رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا ‘ ذرائع

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کی بحالی کے لئے خود عملی طور پر سر گرم ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، عوام کی نبض کے مطابق مہنگائی خصوصاً لوڈ شیڈنگ کے خلاف عید الفطر کے بعد سڑکوں پر آنے کی بھرپور کال دی جا سکتی ہے ،احتجاج میں دوسری جماعتوں کو شامل کرنے کیلئے رابطے بڑھانے پر بھی غور شروع کر دیا گیا تاہم حتمی فیصلہ رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے رہنماؤں اور کارکنوں کی طرف سے پیپلزپارٹی پر فرینڈلی اپوزیشن کا لیبل لگنے کے تحفظات سامنے آنے پر پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کریگی۔ بلاول بھٹو اس سلسلہ میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے طوفانی دورے بھی کر سکتے ہیں اور عوام ایشوز پر کھل کر بات کرینگے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات