قومی ہاکی ٹیم کا اولمپکس میں رسائی سے محروم رہنے پر وزیر اعظم کا سخت نوٹس

قومی کھیل میں ناکامی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا،ہاکی فیڈریشن سے رپورٹ طلب

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے اولمپکس میں کوالیفائی نہ کرنے کا سختی سے نوٹس لیا ہے ، ہاکی فیڈریشن سے ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی رپورٹ بھی طلب کر لی ۔ بیلجئم میں کھیلے گئے ورلڈ ہاکی لیگ اولمپک کوالیفائرز میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور اولمپکس میں رسائی سے محروم رہنے پر وزیر اعظم نواز شریف نے نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے ہاکی فیڈریشن سے ناقص کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ قومی کھیل میں ناکامی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ اولمپکس میں تین گولڈ ، تین سلور میڈلز اور 2 کانسی کے تمغے جیتنے والی پاکستانی ٹیم 2016 کے اولمپکس کیلئے کوالیفائی بھی نہ کر پائی ۔ بیلجئم میں ہونے والے ورلڈ ہاکی لیگ ایونٹ میں پاکستان صرف پولینڈ کیخلاف افتتاحی میچ جیتنے میں کامیاب ہوا جبکہ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کیخلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :