وی آئی پی سیکورٹی سسٹم کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ یہی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی جاسکے ،علی زیدی

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر علی زیدی نے مطالبہ کیا ہے کہ وی آئی پی سیکورٹی سسٹم کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ یہی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنا سکے۔ علی زیدی نے کہا کہ حالیہ رپورٹ کے مطابق سندھ میں پو لیس کی 155موبائل اور 4000ہزار پولیس اہلکار وی آئی پیز کی سیکورٹی پر معمور ہیں ۔

یہ باتیں انہوں نے میڈیا سیل کے دفتر میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسرار عباسی، رفاقت عمر، ڈاکٹر سنجے، امجد جاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ملک سے وی آئی پی سیکورٹی کلچر کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے کیونکہ کراچی کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر میں زیادہ سے زیادہ پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہے جو کہ عام شہریوں کی جان و مال کا تحفظ بھی یقینی بنا سکیں نا کہ صرف وی آئی پیز کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ایک ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کی تعداد 26,504ہیں جبکہ کراچی کی آبادی 2ملین سے زیادہ ہے۔ اس تناسب سے850شہریوں کی حفاظت کے لئے 1پولیس اہلکار رکھا گیا ہے۔ سندھ بجٹ 2015-16کے مطابق حکومت سے 10000پولیس اہلکار بھرتی کرنے کے لئے تیار ہے جو کہ خاص کراچی شہر میں سیکورٹی پر معمور ہوں گے۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو 10,000مزید پولیس اہلکار بھی کراچی کی سیکورٹی کے لئے نا کافی ہیں۔ کراچی شہر کے لئے کم از کم 25000مزید پولیس اہلکار بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :