قائد اعظم سولر پارک کو اگلے سال اپریل تک مکمل کیا جائے: وزیر اعطم نواز شریف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2015 20:41

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جولائی 2015 ء) وزیر اعطم نواز شریف نے وزارت بجلی و پانی کو ہدایت جاری کی ہے کہ قائد اعظم سولر پارک کو اگلے سال اپریل تک مکمل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت ملک میں جاری بجلی کے بحران کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزراعظم کو قائد اعظم سولر پارک بہاولپور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر کو بتایا گیا کہ قائد اعظم سولر پارک کا 50 میگاواٹ کا ایک منصوبہ اگلے ماہ اگست تک جبکہ 300 میگاواٹ کا دوسرا منصوبہ رواں سال کے آخر دسمبر تک مکمل ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے حکام کو قائد اعظم سولر پارک منصوبہ اگلے سال اپریل کے ماہ تک مکمل کرلینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :