خو شحال پاکستان گروپ کے اُمیدوار عوام کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں،میاں محمد اسلم

بلد یاتی الیکشن جمہوریت کی نرسری ہے جہاں سے ملک کو نئی متوسط اور حقیقی قیادت نصیب ہو گی جی ایٹ میں دعوت افطار کے اجتماع سیاُمیدوار برائے چیئر مین جا وید اعوان ، نور اﷲ خٹک اوردیگر کا خطاب

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ خو شحال پاکستان گروپ کے اُمیدوار عوام کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں ان کی کامیابی اہل اسلام آباد کی کا میا بی ہے ،جو منتخب ہو کر عوامی امنگوں کی تر جمان ثابت ہوں گے ،ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کے کچھ بھی ہو عوام سے ناطہ نہیں توڑیں گے ،انھوں نے کہابلد یاتی الیکشن جمہوریت کی نرسری ہے جہاں سے ملک کو نئی متوسط اور حقیقی قیادت نصیب ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی ایٹ میں دعوت افطار کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر نو ر اﷲ خٹک اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا جب تک ملک میں قرآن و سنت کا نظام رائج نہیں ہوتا ، ظلم و جبر اور استحصالی نظام سے نجات نہیں مل سکتی،استحصالی نظام کے باعث غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہاہے ۔

(جاری ہے)

کروڑوں لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔

انھوں نے کہااسلامی انقلاب کے بغیر اس استحصالی نظام کا خاتمہ نہیں ہو سکتا،ہر رمضان میں ہمیں یہی پیغام دیتا ہے کہ اسلامی نظام کے غلبے کے لیے اقتدار حاصل کرنا ناگزیر ہے جب تک ملک پر اﷲ کے باغی اور اسلام دشمن قوتیں قابض رہیں گی ، غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی کا دور دورہ اور عدل و انصاف ناپید رہے گا۔

متعلقہ عنوان :