وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں،10ملزمان گرفتار

قبضہ سے ،4کلو گر ام چرس ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ اور مال مسروقہ بھی برآمد

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران10ملزمان کوچھ بھکاریوں سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ،4کلو گر ام چرس ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ پسٹل معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ تر نو ل پولیس کے محمد نو ا ز سب انسپکٹر معہ پولیس ٹیم نے دوران گشت ملزم ریا ض کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چار کلو گر ام چر س بر آمد کرلیے۔ تھا نہ سبز ی منڈی پولیس کے صفدرحسین اے ایس آئی نے دوران گشت میں پا لے خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کر لیا۔ تھا نہ کو رال پولیس کے غلا م سرور نعیمی اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم طا ہر مشتا ق کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کر اچی کمپنی کے محمد صادق چوری کی واردات میں ملو ث عبد القادر کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شر وع کر دی گئی ۔ جبکہ بھکاریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران چھ پیشہ ور بھکا ریو ں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف بھکا ری ایکٹ تحت کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادنے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اعلیٰ کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد ا نعا ما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تمام تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں۔

متعلقہ عنوان :