زید حامد پاکستان میں اپنا شر پھیلاتے رہے ہیں: پرویز رشید

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2015 20:28

زید حامد پاکستان میں اپنا شر پھیلاتے رہے ہیں: پرویز رشید

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جولائی 2015 ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ زید حامد ہمیشہ سے پاکستان میں اپنا شر پھیلاتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کی سعودی عرب میں حراست اور ملنے والی سزا کے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی زید حامد کے منہ سے مثبت بات نہیں سنی۔ انہوں نے زید حامد کو جب بھی سنا ان کے منہ سے شر ہی سنا ہے۔ زید حامد ہمیشہ سےپاکستان میں اپنا شر پھیلاتے رہے ہیں۔ جب پاکستان میں کسی شخص کا شر پھیلانا قابل قبول نہیں ہے تو پھر کوئی دوسرا ملک اپنے کیخلاف شر پھیلانے والے کو کیسے برداشت کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :