ہیٹ سٹروک کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کیلئے کراچی آئی ہوں: ریحام خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2015 20:18

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جولائی 2015 ء) ریحام خان کا کہنا ہے کہ وہ ہیٹ سٹروک کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کیلئے کراچی آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ ہیٹ سٹروک کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وہ اسی سلسلے میں کراچی آئی تھیں۔ انہوں نے ہیٹ سٹروک سے متاثر ہونے والے افراد اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے گھروں کا دورہ کیا اور ان سے تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :