Live Updates

عمران خان بڑے لیڈر ہیں، انہیں مشورہ نہیں دے سکتا : پرویز رشید

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2015 20:13

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جولائی 2015 ء) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان بڑے لیڈر ہیں، انہیں مشورہ نہیں دے سکتا۔تفصیلات کے مطابق ایک افطار ڈنر کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان بڑے لیڈر ہیں، انہیں مشورہ نہیں دے سکتا تاہم عمران خان کو بریگیڈیئر سیمسن جیسے لوگوں سے محتاط رہنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے "را" سے تعلقات کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں برطانوی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں اور مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ برطانیہ سے تفصیلات ملنے کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :