اے سی پشاور کا دودھ کے گودام پر چھاپہ مالک سمیت چارافراد گرفتار گودام سیل

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) اے سی پشاور ممتاز احمد خان کا دودھ کے گودام پر چھاپہ مالک سمیت چارافراد گرفتار  گودام سیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی سی پشاور ریاض خان محسود کو بذریعہ ایس ایم ایس شکایت موصول ہوئی کہ جبہ سہیل رحمان بابا میں دودھ کا ایک بڑا گودام ہے جو دودھ میں کیمیکل ملاکر پورے شہر میں سپلائی کرتاہے جس پر ڈی سی پشاور ریاض خان نے اے سی پشاور ممتاز احمد خان کو فوری کاروائی کی ہدایت کی جس پر ا ے سی پشاور ممتاز احمد خان نے مقامی پولیس کے ہمراہ جبہ سہیل رحمان بابا میں دودھ کے گودام پر چھاپہ مارا جہاں پر دودھ کا ایک بڑا گودام تھا اور دودھ میں کیمیکل ملاکر اس کو گاڑھا کیا جارہا تھا جس پر اے سی نے مالک سمیت چار افراد کو گرفتار کرکے دودھ کے گودام کو سیل کردیا

متعلقہ عنوان :