حافظ آباد، تو ہین رسالت مقدمہ کا فیصلہ، دو مجرموں کو سزائے موت کا حکم

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:04

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رضوان اختر نے تو ہین رسالت کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہو ئے دو مجرموں کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قریبا دو سال قبل گوجرانوالہ روڈ پر عید میلاد النبی ﷺکے سلسلہ میں ایک محفل پاک منعقد ہورہی تھی۔

(جاری ہے)

جہاں پر مجرمان امجد بلاجو کہ اس سے قبل بھی سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث چلا آرہا تھا اس نے اپنے ساتھی مختار ماڑو کے ہمراہ وہاں پر آکر نہ صرف اندھادھند فائرنگ بلکہ اُنہوں نے وہاں پر لگی درود شریف والی فلیکسیں اور جھنڈیاں پھاڑ دیں اور حضور پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

جس پر علاقہ میں غم وغصہ کہ لہر سرایت کرجانے پر سٹی پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف زیر دفعہ 295Cاور324کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ مذکورہ مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رضوان اختر کی عدالت میں زیر سماعت تھاجس کا گذشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے دو نوں مجرموں امجد بلا اور مختار ماڑو کو سزائے موت کا حکم دے دیاہے ۔