اوکاڑہ ،مختلف پارٹیوں کے 200افراد کا تحریک انصاف میں شمولیت کا۱ علان

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:02

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) مختلف پارٹیوں کے 200افراد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا۱ علان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع راوٴ سکندر(مرحوم ) کی رہائش گاہ پر رانا مجاہد ،میاں قاسم علی ،راؤ اجلیس عرف مانی ،اللہ داد منگل ،چوہدری اویس تاج،راوٴگڈو ، راوٴ مانی،پپوجٹ ،مبشر وٹو ،مہر مبشر منیر کے ہمراہ 200افراد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف اوکاڑہ کے رہنما راوٴ حسن سکندر ،آئی ایس ایف ساہیوال ڈویژن کے صدر اویس ڈولہ ،ضلعی صدر راوٴ علی ہ اعجاز، راوٴ ذوہیب ،راوٴ ایاز،فاروق ڈوگر ،عبدالرحمان نمبرداراور نے تحریک انصاف میں شامل ہو نے پر مبارک بادپیش کی ۔راوٴ حسن سکندر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹی ،کپڑا ،اور مکان عمران خان غریب عوام کو دیں گے ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنما وٴں کی شمولیت سے ثابت ہو گیا کہ آنیوالا کل تحریک انصا ف کا ہوگا۔اور اس ملک کی تقدید کو صرف عمران خان کی قیادت میں ہی سنوارا جاسکتاہے

متعلقہ عنوان :