Live Updates

ملک میں عدم استحکام اور پاک چین اقتصادی تعاون کو سبوتاڑ کرنے کیلئے دشمن ملک کی خفیہ ایجنسیاں سرگرم ہو چکی ہیں ،سردار یعقوب

رمضان المبارک کے دوران مساجد ، سستے بازاروں ، اور عوامی مقامات پر دہشتگردی کی کارروائیاں ہو سکتی ہیں، دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں چوکس رہیں ، عوم اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھتے ہوئے سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں،صد ر آزادکشمیر کا اجتماع سے خطاب

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہ ہے کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور پاک چین اقتصادی تعاون کو سبوتاڑ کرنے کیلئے دشمن ملک کی خفیہ ایجنسیاں سرگرم ہو چکی ہیں ۔ رمضان المبارک کے دوران مساجد ، سستے بازاروں ، اور عوامی مقامات پر دہشتگردی کی کارروائیاں ہو سکتی ہیں ۔

دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں چوکس رہیں اور عوم اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھتے ہوئے سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں یونین کونسل کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ صدقات و چندہ جمع کرنے والوں کے روپ میں آزاد کشمیر میں داخل ہو سکتے ہیں اسلئے باہر سے آنے والوں سے پوچھ کچھ اور مکمل معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی انہیں مساجد اور بازاروں وغیرہ میں بیٹھنے اور بھیک چندہ مانگے کی اجازت دی جائے اس حوالے سے ضلع انتظامیہ اور پولیس حکام ایسے افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلمان رمضان المبارک کے موقع پر نیکی اور خلوس کے جذبے سے سرشار ہو کر مسافر کی مدد کرتے ہیں اور اسکے قیام و طعام کا بندوبست کیا جاتا ہے ۔ لیکن معروضی حالات میں خیال رکھا جائے کہ کئیں آپ نیکی کے جذبے کے تحت دشمن کی خفیہ ایجنسی کے کسی ایجنٹ کی مدد تو نہیں کر رہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست میں امن و امان کی مثالی صورتحال دشمن کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکنا ہے کبھی وہ چینی فوج کی موجودگی کاالزام لگاتا ہے اور تعمیرات منصوبوں پر اعتراض کرتا ہے اور کبھی دہشتگردوں کی موجودگی کا بے بنیاد پروپگنڈہ کر کے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اسلئے آزاد کشمیر کے عوام دشمن کی سازشوں کو سمجھ کر انھیں ناکام بنانے کیلئے مکمل اتفاق اور اتحاد کا مظاہرکریں

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :