رمضان میں فائربندی پر غور کر رہے ہیں، یمنی حوثی باغی

ہفتہ 4 جولائی 2015 19:59

رمضان میں فائربندی پر غور کر رہے ہیں، یمنی حوثی باغی

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ ماہ رمضان میں انسانی بنیادوں پر متاثرین کی امداد کے لیے فائربندی پر غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

باغیوں کے مطابق اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے کی گئی اپیل زیرغور ہے، جس کے تحت ماہ رمضان میں امدادی تنظیموں کو متاثرین تک امداد کی رسائی کا موقع دیا جائے گا۔ حوثی ترجمان محمد عبدالاسلام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے صفحے پر لکھا ہے کہ اس سلسلے میں یمن کے لیے عالمی مندوب اسماعیل ولد شیح احمد سے بات چیت جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی صدر منصور ہادی کی حامی فورسز سے بھی بات چیت میں مصروف ہیں۔