ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان

فی تولہ سونے کی قیمت45ہزار300روپے سے کم ہوکر 45ہزار250روپے ہوگئی

ہفتہ 4 جولائی 2015 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کوفی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان رہا۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا1168ڈالر کی سطح پر مستحکم رہا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی ،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت45ہزار300روپے سے کم ہوکر 45ہزار250روپے ہوگئی،اسی طرح 43روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت 38ہزار785روپے پر آگئی جبکہ ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت630روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

دوسری جانب ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ پیر تا ہفتہ کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں500روپے اور10گرام سونا429روپے سستا ہو گیا