فیصل آباد،رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر 70محنت کش گرفتار ، حوالات بند کردیا گیا

سینکڑوں مزدوروں کا انتظامی اور پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 4 جولائی 2015 19:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) ڈی سی او فیصل آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی شاہ رخ نیازی نے رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر 70محنت کشوں کو گرفتار کرکے تھانہ غلام محمدآباد کی حوالات میں بند کردیا ہے ۔ اس واقعہ کیخلاف سینکڑوں مزدوروں نے انتظامی اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کرکے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے فیض آباد میں پاور لومز فیکٹریوں میں ہزاروں محنت کش مزدوری کرتے ہیں آج دوپہر ستر کے لگ بھگ محنت کش ڈیوٹی کے وقفہ کے دوران فیکٹریوں کے باہر قائم ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور پولیس نے چھاپہ مار کر ہوٹل میں موجود تمام محنت کشوں کو گرفتار کرلیا بعد ازاں ان کیخلاف رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا حوالات میں گرمی اور حبس کی وجہ سے پندرہ سے زائد محنت کش بے ہوش ہوگئے کے مطابق اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر دیگر فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدور فیکٹریوں میں کام چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کیخلاف کئی گھنٹے تک شدید نعرے بازی کی محنت کشوں کا کہنا تھا کہ گرمی اور حبس کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے وہ روزہ رکھنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے وہ لوڈ شیڈنگ کے دوران ہوٹل میں کھانا کھانے آئے تھے مگر پولیس اور انتظامیہ نے انہیں پکڑ کر حوالات میں بند کردیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کے نزدیک ضلع کچہری اور شہر بھر میں بے شمار دن کے وقت ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں کھانے پینے کی اشیاء سرعام فروخت ہورہی ہیں جبکہ انتظامیہ اور پولیس کے افسران ان دکانوں اور سربازار ہوٹلوں سے سے مفت کھانے پینے کی اشیاء اپنے ساتھ لے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :