اسلام کی نشاط ثانیہ بہت قریب ہے دنیا میں قائم ظلم کا نظام عنقریب ختم ہونے والہ ہے اور قرآن کا نظام دنیا کے مظلوموں کیلئے عدل وانصاف کی صورت میں نافظ ہوگا،نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم

ہفتہ 4 جولائی 2015 19:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ اسلام کی نشاط ثانیہ بہت قریب ہے دنیا میں قائم ظلم کا نظام عنقریب ختم ہونے والہ ہے اور قرآن کا نظام دنیا کے مظلوموں کیلئے عدل وانصاف کی صورت میں نافظ ہوگا۔جدید تہذیب نے لوگوں کوانسانی مال وانسانی عزتوں کا لُٹیرا بنا دیا ہے۔انسانیت کو اس وقت روزہ اور تقویٰ کے ٹریننگ کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں جو اس وقت لوٹ مار کا بازار گرم ہے،روزہ اور تقویٰ پر عمل کیا جائے تو ملک دو سالوں میں خوشحال بن جائے۔ رمضان المبارک اسی قرآنی نظام سے جڑنے اور اسکے قیام کی جدوجہد کا عزم اور تیاری کرنے کا مہینہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زون دستگیر کے تحت ایف بی ایریا بلاک 14میں منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تاجر رہنما محمود حامداور ناظم علاقہ اعظم محی الدین نے بھی خطاب کیا۔

راشدنسیم نے مزید کہا کہ مغرب کی انصاف پسندی کے نعرے محض ڈھونگ ہیں ،امریکہ میں ہر ایک منٹ پر پچیس خواتین کے بے آبرو کیا جاتا ہے۔مغرب کے دوہرے معیار نے خود انکی نئی نسل میں بغاوت پید کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان وہ مہینہ ہے کہ جس میں قرآن نازل کیا گیا جو پوری انسانیت کیلئے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔یہی قرآن ہے کہ جس کے معجزے نے عرب کے بھٹکے ہوئے لوگوں کو سیدھا راستہ دکھایاوہ لوگ جو ڈاکے ڈالنا اور قتل کرناقابل فخر کام سمجھاکرتے تھے جب اسلام قبول کرکے رسول ؐ کی تعلیات پر عمل کیا تودنیا کے محافط اور امام بن گئے،امانت ودیانت کے ناقابل یقین کردار بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں رمضان میں روزہ نماز تراویح اور عبادات کے ذریعے اسی بابرکت اسلامی انقلاب کی تیاری کرنی چاہئے تاکہ دنیا سے ظلم کرپشن لوٹ مار ختم اور لوگ امن وانساف کے نظام کے زیر سایہ سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :