رینجرز اور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 19:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) رینجرز اور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں ،لائنز ایریا،جٹ لائن،طارق روڈ،بلدیہ ٹاؤن،رشید آباد،اوررنگی ٹاؤن،بہار کالونی،پٹھان کالونی،منگھوپیر کنواری کالونی،لیاری چاکیواڑہ،سہراب گوٹھ ،جنجال گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی رخارجی راستوں کی رکاوٹیں لگا کر بند کردیا اور تاکہ بندی کر کے کسی بھی شخص کو اندر باہر جانے کی اجازت نہیں تھی،رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی اور30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،آپریشن میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کے بعد رہا کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :